اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزير خارجہ ہایکو ماس تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے ایرانی وزير خآرجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران اور یورپ کے باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایران اور جرمنی کے وزراء خارجہ باہمی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
.......
/169